اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتِ حال کو موجودہ تاریخِ کا عدیم النظیر انسانی المیہ قرار دے دیا

بدھ 23 جولائی 2025 08:40

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ کی صورتِ حال کو موجودہ تاریخِ کا عدیم النظیر انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں قحط ہر دروازے پر دستک دے رہا ہے اور بدترین غذائی قلت کے سبب لوگ مر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی مثال جدید تاریخ میں نہیں ملتی۔

یہ کسی’ڈراؤنی فلم‘ کا سین نہیں بلکہ حقیقت کا وہ منظر ہے جسے حد درجہ خوفناک کہنا بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایک ایسے انسانی نظام کا اختتام دیکھ رہے ہیں جو اصولوں پر مبنی تھا۔ اس نظام کو کام کرنے کے مواقع سے محروم کر دیا گیا ہے، اسے امداد فراہم کرنے کی گنجائش نہیں دی گئی اور جانیں بچانے کے لیے درکار تحفظ بھی دستیاب نہیں۔

متعلقہ عنوان :