ڈی پی او سیالکوٹ كا مختلف تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

بدھ 23 جولائی 2025 14:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تھانہ کوٹی لوہاراں اور تھانہ کینٹ سیالکوٹ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد نےتھانہ کوٹلی لوہاراں اور تھانہ کینٹ سیالکوٹ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوگوں کے مسائل دریافت کئے اور انصاف کی فراہمی کیلئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او نے کہا کہ لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور لوگوں کے مسائل حل کرکے مجھے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا،جرائم پیشہ عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :