چیچہ وطنی ،اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ ، مائیکروپلان مرتب کرنے کی ہدایت

بدھ 23 جولائی 2025 15:26

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نرجس خاتون جعفری کی زیر صدارت ایک اجلاس ایڈمنسٹریٹر آفس میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوا،جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاصم وقار،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر کاظم حیات وتھرا تمام متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم وقار نے اجلاس کو انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور آنے والے موسم میں ڈینگی کے حوالے سے کئے گئے محکمانہ اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا،، تحصیل فوکل پرسن ڈاکٹر اطہر گل انٹومالوجسٹ نے ویکٹر سرویلنس اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ،اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر خاتمے کیلئے فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیمیں مائیکرو پلان ترتیب دیں اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،تاکہ مزید بہترنتائج حاصل ہوسکیں۔

\378