جمرود پولیس کی کارروائی، 2 کلوگرام آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

بدھ 23 جولائی 2025 15:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو کلوگرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔خیبر پولیس کے مطابق تھانہ جمرود پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو کلوگرام آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او جمرود نسیم خان کی نگرانی میں ایڈیشنل انچارج آدم ساز نے علاقہ بھگیاری خوڑ میں مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو خصوصی ناکہ بندی کے دوران روک کر تلاشی لی، ملزمان سے دو کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔کارروائی کے دوران ملزمان شاہد زمان اور حامد خان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :