ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور کا ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے ہمراہ سروس ڈیلیوری سنٹر کا دورہ

بدھ 23 جولائی 2025 15:27

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہری پور نے ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے ہمراہ سروس ڈیلیوری سنٹر ہری پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس کی موجودگی میں نظامِ کار کی جانچ کی اور لینڈ ریکارڈ کے امور کا جائزہ لیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران عوامی سہولیات، سٹاف کی کارکردگی اور زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل سروسز کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو اور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی جانب سے عوامی مسائل کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے اور سروس ڈلیوری سنٹر کی کارکردگی و افادیت کے پیش نظر نظامِ کار کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ عوام کو ریونیو خدمات بروقت اور شفاف انداز میں میسر آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :