لہنگا واپس کیوں نہیں کیا بھارتی نوجوان کا کپڑے کی دکان پر ہنگامہ، ویڈیو وائرل

بدھ 23 جولائی 2025 15:27

کلیان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)لہنگا واپس نہ لینے پر بھارتی نوجوان نے کپڑے کی دکان پر ہنگامہ برپا کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کلیان میں ایک نوجوان نے کپڑوں کی دکان میں ہنگامہ کیا، دکان دار نے اس کی منگیتر کا خریدا گیا 32 ہزار روپے سے زائد کا لہنگا واپس لینے سے انکار کیا تو نوجوان آپے سے باہر ہوگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق سیانی نامی نوجوان اس قدر طیش میں آ گیا کہ دکان میں داخل ہوتے ہی اس نے کپڑوں کو چاقو سے کاٹنا شروع کر دیا اور عملے کو دھمکیاں دیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بلند آواز میں چلا رہا ہے اور کہہ رہا ہے اگر میرے پیسے واپس نہ کیے تو تمہیں بھی اسی طرح کاٹ ڈالوں گا، اس کے بعد وہ لہنگے کے چیتھڑے دکان میں پھینک کر باہر نکل گیا۔