سعودی عرب کا شام میں مشترکہ سرمایہ کاری فورم کا انعقاد

بدھ 23 جولائی 2025 15:28

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)سعودی عرب شام کی معیشت کو مستحکم کر نے کے لیے شام میں پائیدار معاشی ترقی کا اہتمام کرے گا،عرب ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں سعودی سرمایہ کاری کی وزارت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں سرمایہ کاری فورم کا انعقاد کرے گا۔

(جاری ہے)

تاکہ ممکنہ سرمایہ کاروں کو اس سلسے میں متوجہ کیا جا سکے تااہم سعودی سرمایہ کاری وزارت کے اس بیان میں کوئی متعین تاریخ یا مہینہ ذکر نہیں کیا گیا کہ شام میں سرمایہ کاری کے لیے یہ کوششیں کب سے روبعمل ہوسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :