آزادکشمیر کے عام انتخابات سے قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا لالی پاپ تیار

بدھ 23 جولائی 2025 16:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)آزادکشمیر کے عام انتخابات سے قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا لالی پاپ تیار ، گھر گھر گائوں گائوں جا کر پیپلزپارٹی کے کونسلر و با اثر شخصیات عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی شرط پر اہل قرار دینے کی تسلیاں دینے لگے ہیں جبکہ دوسری جانب اس سے قبل کئی بار گائوں گائوں گھر گھر سروے کئے گئے مگر اصل سروے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا چکر لگانا پڑتا ہے ، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے عام انتخابات کا بگل کسی بھی وقت بجنے کو ہے تاہم اگلا سال الیکشن کا ہے الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی نے ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈھال بنانا شروع کردیا ہے ، آزاد کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنوں نے پیپلزپارٹی کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر ووٹرز کو گمراہ کرنے کے عمل اور الیکشن سے قبل ایسے کسی بھی سروے پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے ۔