آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدرسردارعتیق احمد خان اور سردار عثمان علی خان سے سمعیہ ساجد، مقسوم کاظمی اور سیدظہورکاظمی کی ملاقات

بدھ 23 جولائی 2025 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدروسابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان اور چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان سے مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد، مظفرآباد ڈویژن کی صدرمقسوم کاظمی اور سیدظہورکاظمی ملاقات نے یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مظفرآباد ڈویژن میں مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی تنظیم سازی، خواتین ونگ کے کنونشنز اور خواتین ونگ کو مزید فعال کرنے کے لئے مشاورت کی گئی۔

صدرمسلم کانفرنس نے مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد اور مظفرآباد ڈویژن کی صدر مقسوم کاظمی کے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں بالعموم اور مظفرآباد ڈویژن میں بالخصوص خواتین ونگ کو مزید فعال اور متحرک کیا جائے۔