فیسکو کا بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

بدھ 23 جولائی 2025 17:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا کے مطابق 24جولائی کو صبح چھ سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے کٹھور، رمضان شہید، جھنگ روڈ، موچیوالا فیڈر132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے سنگراء، لالیاں سٹی، کالوال، عبداللہ شاہ شہید، احمد نگر فیڈر132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے پٹھان کوٹ، نیو احمدنگر فیڈرصبح سات سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ فیڈرصبح ساڑھے چھ سے دن ساڑھے دس بجے تک132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے بکر منڈی، لکڑ منڈی، لیاقت آباد، علی ہاؤسنگ، خالد آباد، ناظم آباد، سدھار فیڈرصبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے افغان آباد، محمد پورہ، علی ہاؤسنگ، لیاقت آباد، سر شمیر، سدھار، ایئر ایونیو،جناح، گردانہ فیڈرسے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔