لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

بدھ 23 جولائی 2025 17:30

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کل 24 جولائی بروز جمعرات کیا جائے گا ۔ترجمان لاہور بورڈ طاہر جاوید کے مطابق رواں سال میٹرک امتحانات میں کل 2 لاکھ 56 ہزار 928 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ان میں 1 لاکھ 16 ہزار 221 طلبہ اور 1 لاکھ 40 ہزار 707 طالبات شامل ہیں۔

امتحانات میں 1 لاکھ 42 ہزار 516 ریگولر امیدوار جبکہ 1 لاکھ 14 ہزار 412 پرائیویٹ امیدوار شریک ہوئے۔ترجمان کے مطابق سائنس گروپ کے ایک لاکھ 96 ہزار 630 امیدوار جن میں 1لاکھ 429 طالبات اور 96ہزار 201 طلبہ شریک ہوئے۔اسی طرح آرٹس گروپ کے 60 ہزار 298 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 20 ہزار 20 طلبہ اور 40 ہزار 278 طالبات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی اعداد و شمار کے مطابق لاہور سے ایک لاکھ 63 ہزار 770، قصور سے 41 ہزار 100، شیخوپورہ سے 34 ہزار 3، ننکانہ صاحب سے 16 ہزار 451 اور دانش اسکولوں سے 1 ہزار 604 امیدواروں نے میٹرک کے امتحانات میں شرکت کی۔

امتحانات کے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ، موبائل ایپ اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے حاصل کیے جا سکیں گے، جبکہ سکولوں کے لیے پرنٹ شدہ رزلٹ گزٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ والدین اور طلبہ کو بروقت نتائج فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :