تعلیمی بورڈملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 24 جولائی 2025 22:53

تعلیمی بورڈملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کردیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)تعلیمی بورڈنملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کردیا۔،تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتا ن نے میٹرک کے سالانہ امتحان کااعلان کردیا جس کیلئے تقریب ملتان بورڈنمیں منعقد کی گئی جس میں چیئرمین بورڈ قائم مقام کمشنر وسیم حامد سندھو نے رزلٹ آن لائن کیا۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر حامد سعید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 24ہزار138امیدواروں نے امتحانات دیا جس میں 91 ہزار دو سو 89 پا س ہوئے کامیابی کی شرح73۔

54 فیصد رہی،ریگولر طلبہ کے پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد 68 ہزار 485 رہی کامیابی کا تناسب 63۔80 فیصد رہاپرائیویٹ طلبہ کے پاس ہونے کی تعداد 22 ہزار 831 رہی کامیابی کا تناسب 19۔

(جاری ہے)

59 رہا سائنس گروپ لڑکوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 38 ہزار 607 رہی کامیابی کا تناسب 85۔66 رہاآرٹس میں لڑکوں میں پاس ہونے کی تعداد 1 ہزار 165 رہی کامیابی کی شرح 20۔

47 فیصد رہی سائنس گروپ لڑکیوں میں کامیاب ہونے والی طالبات کی تعداد 43 ہزار 690 رہی 91۔81 فیصد کامیابی کی شرح رہی،آرٹس گروپ لڑکیوں میں پاس ہونے کی تعداد 7 ہزار 680 رہی کامیابی کی شرح 68۔73 فیصد رہی۔ ریگولر امیدواروں کی کیٹگری میں سائنس گروپ ریگولر 29 ہزار 31 لڑکے پاس ہوئے لڑکیوں کی تعداد 32 ہزار 663 رہی آرٹس گروپ ریگولر میں 316 لڑکے پاس ہوئے لڑکیوں کی تعداد 6 ہزار 307 رہی . قائم مقام کمشنر وسیم حامد سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی نے رواں برس بھی پہلے نمبر پر رہنے کا ریکارڈ قائم رکھا ، میڑک کے امتحانات میں وہاڑی نے ماضی کی طرح پہلے نمبر پررہنے کا ریکارڈنبنایا، رواںبرس وہاڑی کے 22ہزار 486امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 74.49فیصد رہا،خانیوال کے 22ہزار 164امیدوار پاس ہوئے کامیابی کاتناسب 74.38رہا، ملتان کے 36ہزار801امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 73.11فیصد رہا، لودھراں کے 9ہزار838امیدوار پاس ہوئے کامیابی کاتناسب 71.20فیصد رہا۔

انہوں نے کہا کہ میڑک کے سالانہ امتحان میں 17ہزار 735امیدوارں نے گریڈ اے پلس حاصل کیا، 18ہزار426نے گریڈ اے ،حاصل کیا 25ہزار 387نے بی، 23ہزار 380 نے سی ، 6ہزار 228نے ڈی، 120 نے ایف گریڈ حاصل کیا جبکہ 13امیدواروں نے 13کوئی گریڈ حال نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :