پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول گرلزکا میٹرک میں شاندارنتائج

جمعرات 24 جولائی 2025 19:41

پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول گرلزکا میٹرک میں شاندارنتائج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول(گرلز)کی طالبہ فائزہ عمران نے میٹرک کے سالانہ امتحان2025ء میں 1142نمبرلے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح یشفع ارسال نے 1118نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ ماہ نورنی1051نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ سکول پرنسپل عظمیٰ عابدنے نمایا ں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول(گرلز)کی21میں سے 4طالبات نے اے پلس جبکہ7طالبات نے اے گریڈ لے کر سکول کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں کامیابی کا تناسب 85فیصد رہا ۔