بورڈ آف انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈویژن کی 29 پوزیشنوں میں سے 13 پوزیشنیں گوجرانوالہ کے نام

جمعرات 24 جولائی 2025 16:29

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈویژن کی 29 پوزیشنوں میں سے 13 پوزیشنیں ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) گوجرانوالہ کا اعزاز، جنرل سائنس گروپ میں 3 میں سے 2 پوزیشنیں سرکاری سکولوں کے طلبہ نے حاصل کر لیں، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈویژن کی 29 پوزیشنوں میں سے 13 پوزیشنیں گوجرانوالہ کے نام رہیں۔میٹرک کے سالانہ امتحانات میں گوجرانوالہ کے 2 سرکاری سکولوں کی طالبات کی جنرل سائنس گروپ میں پہلی اور تیسری پوزیشن رہی، ڈپٹی کمشنر/چئیرمین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ نوید احمد نے دونوں سکولوں کی ہیڈ ٹیچرز کو اپنے دفتر میں مدعو کیا اور ان کی خدمات کو سراہا، اساتذہ کو مٹھائی پیش کی اور کامیاب طلباء و طالبات، اساتذہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عزم کا اعادہ کیا کہ ہمارے باقی سکول بھی اسی طرح کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں گے۔

(جاری ہے)

جنرل سائنس گروپ میں گورنمنٹ ایف بی اسلامیہ گرلز ہائی سکول گوجرانوالہ کی طالبہ مومنہ رئوف نے 1164 جبکہ گورنمنٹ حاکم بی بی گرلز ہائی سکول گوجرانوالہ کی طالبہ ماہ نور نے 1129 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹاپر سکولوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ سکولوں کے طلباء و طالبات کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے طلبہ اور اساتذہ صلاحیتوں میں کسی بھی نجی سکول سے کم نہیں۔

سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور افسران اسی طرح محنت اور لگن سے کام جاری رکھیں تو آئندہ سال ہمارے مزید سرکاری سکولوں کے طلبہ نمایاں پوزیشنیں حاصل کریں گے۔ میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے گوجرانوالہ کے سرکاری سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا بھی جلد انعقاد کیا جائے گا۔ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح انہوں نے گائیڈ کیا ان ہدایات کی روشنی میں اساتذہ نے طلباء و طالبات کو امتحانات کی تیاری کروائی۔

سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے وزیر اعلٰی پنجاب ایجوکیشن ریفارمز پروگرام ان کے ویژن کے مطابق عملدرآمد کرایا جارہا ہے تاکہ سرکاری سکولوں پر لوگوں کا اعتماد بحال ہو۔\378

متعلقہ عنوان :