علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی پانچویں بڑی اورایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے

جمعرات 24 جولائی 2025 22:31

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی پانچویں بڑی اورایشیا کی سب سے بڑی ..
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء)ریجنل ڈائریکٹر وہاڑی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ذیشان علی خاں کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی پانچویں بڑی اور ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم کے حصول کا واحد ذریعہ ہے اس وقت دس لاکھ سے زائد طلبا و طالبات مختلف شعبوں میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں اس یونیورسٹی کی ڈگری پوری دنیا میں ایک خاص اہمیت کی حامل ہے مدارس میں حفظ قرآن کے طلباء و طالبات کے لئے میٹرک اور ایف کا خصوصی پروگرام متعارف کروایا گیا ہے آج تک یہ ادارہ مختلف پروگرامز میں 61 لاکھ ڈگریاں تقسیم کرچکا ہیجو ن نہ صرف ملک کے مختلف اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک میں بھی اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی داخلہ مہم بارے آگاہی کے سلسلہ میں گورنمنٹ گریجوایٹ کامرس کالج میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرتحصیل کوارڈینیٹر اوپن یونیورسٹی ملک محمد وحید انجم اور ڈائریکٹر سپورٹس کامرس کالج پروفیسر یاسر محمود نے بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں بارت طلباء و طالبات کو بریفنگ دی پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کامرس کالج حافظ عبدالوحید نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دینی دنیاوی اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کا حصول بھی اوپن یونیورسٹی کی بدولت ممکن ہے دنیا کے بہترین اساتذہ اس یونیورسٹی میں تدریس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں سیمینار میں طلباء و طالبات سمیت ٹیوٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔