تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا تفریق آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 جولائی 2025 19:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کھڈیاں خاص اور کوٹی فتح محمد کنگن پور چونیاں کا چانک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں، محکمہ ایری گیشن، پی ڈی ایم اے، ریونیوودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کھڈیاں مین دیپالپور روڈ پر ڈی سی نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے بارشی پانی کے نکاس، صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ان کو ختم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا تفریق آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھ کر شہر کی صفائی اور شہریوں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔دریں اثناء ڈی سی کمشنر عمران علی نے دریائے ستلج پر کوٹی فتح محمد کنگن پور چونیاں پر بنائے گئے بند کا دورہ کرکے ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا، ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کیے گئے انتظامات کے سلسلے میں قائم حفاظتی بند کا دورہ کیا۔

اس موقع پر محکمہ ایری گیشن، پی ڈی ایم اے، ریونیوودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ ایری گیشن اور ریونیو کے افسران نے عطار سنگھ والابند پر قائم حفاظتی بندوں،سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات اور آئندہ کی حکمت عملی بارے بریفنگ دی ۔ متعلقہ محکموں اور مقامی لوگوں کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کی۔