باغ،نائب تحصیلدار( ر)خلیل احمد عقیل انتقال کر گئے

بدھ 23 جولائی 2025 23:22

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) نائب تحصیلدار( ر)خلیل احمد عقیل انتقال کر گئے۔ ڈپٹی کمشنر پلندری ممتاز کاظمی، جمعیت علمائے جموں و کشمیر آزاد کشمیر کے صدر مولانا امتیاز احمد صدیقی نے نائب تحصیلد ار(ر) راجہ خلیل احمد عقیل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نہایت دیانتدار، فرض شناس اور مخلص افسر تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ مال میں اپنی طویل خدمات کے دوران ہمیشہ خوش اخلاقی، ایمانداری اور انسان دوستی کے ساتھ عوام کے مسائل حل کیے۔نماز جنازہ مولانا امتیاز احمد صدیقی نے پڑھائی، مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان ہدا باری میں سپرد خاک کردیا گیا۔\378