چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان کانیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب

بدھ 23 جولائی 2025 23:31

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان نے نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے صدر سٹی بار ایسوسی ایشن نیو یارک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے مسلم امریکی ہیں جنہوں نے اس تاریخی ادارے کی قیادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان کی عدالتی اصلاحات، قانونی شعبے میں تنوع اور مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال کے لیے کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں آزاد جموں و کشمیر کے آئینی، عدالتی اور انتظامی ڈھانچے کا بھی تعارف کرایا۔تقریب میں وکلاء، ماہرین قانون، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے خیالات کو سراہا۔