Live Updates

ش*عوامی خدمت کی شاندار مثال، لاہور کی سڑکوں کی نکاسی آب چند گھٹنے میں مکمل

/ کریم بلاک، شادمان،وحدت روڈ، اچھرہ،جی سی یونیورسٹی روڈ، اولڈ کیمپس،ناصر باغ اور ڈی سی آفس روڈسے نکاسی آب مکمل ‘ستھرا پنجاب، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کی محنت سے شہر کی بڑی سڑکیں کلیئر، شدید بارش کے بعد جلد نکاسی آب پر عوام کا اظہار مسرت

بدھ 23 جولائی 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء) عوامی خدمت کی شاندار مثال، مسلسل بارش کے بعد چند ہی گھنٹوں میں لاہور کی سڑکوں سے نکاسی آب کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ لاہور میں علی الصبح شروع ہونے والی بارش کئی گھنٹے جاری رہی۔

(جاری ہے)

ستھرا پنجاب، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کی محنت سے شہر کی بڑی سڑکوں کوفوری کلیئر کر دیا گیا۔ کریم بلاک، شادمان،وحدت روڈ، اچھرہ، جی سی یونیورسٹی روڈ، اولڈ کیمپس،ناصر باغ، ڈی سی آفس روڈاوردیگر روڈزسے بھی نکاسی آب کا عمل مکمل کیا گیا۔ لاہور میں شدید بارش کے بعد جلد نکاسی آب پر عوام نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :