ایل ڈی اے کارروائی، سوک سینٹر،ڈی بلاک اور پی آئی اے روڈ پرآپریشن ،تجاوزات کا خاتمہ

بدھ 23 جولائی 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جوہرٹائون کے اطراف سوک سینٹر،ڈی بلاک اور پی آئی اے روڈ پرآپریشن کیا اور ایل ڈی اے ملکیتی پلاٹوں سے جھگیاں و دیگر تجاوزات ختم کردیں۔

(جاری ہے)

آپریشن ڈائریکٹرہائوسنگ سیون یاور ورک کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن کے موقع پر پولیس اور انفورسمنٹ سکواڈ موجود تھی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور تجاوزات و جھگیوں کاخاتمہ کیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سکیموں میں سرویلنس بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :