صادق آباد،لیاقت پور میں سیوریج مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 24 جولائی 2025 12:12

صادق آباد،لیاقت پور میں سیوریج مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس ..
صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) لیاقت پور میں سیوریج مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھرنے کا افسوسناک واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چک85 کالونی میں ذاتی گھریلو سیوریج مین ہول کی صفائی کے دوران ہلاکتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم پرویز نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور، چیف آفیسر ضلع کونسل سے رپورٹ طلب کر لی۔ڈپٹی کمشنر نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے نجی گھر مالکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122نے فوری رسپانس کیا۔ ایک ڈیڈ باڈی کو سیوریج مین ہول سے ریکور کیا گیا، دو افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :