ججز نے انصاف کی فراہمی کو شفاف بنانے کا حلف لے رکھا ہی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

جمعرات 24 جولائی 2025 14:15

ججز نے انصاف کی فراہمی کو شفاف بنانے کا حلف لے رکھا ہی: چیف جسٹس سندھ ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے کہاہے کہ ججز نے حلف لیا ہے کہ انصاف کی فراہمی کو شفاف بنایا جائے گا، تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے ہائی کورٹ بار کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکر گزار ہوں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنہوں نے سب سے پہلے مجھے لاڑکانہ مدعو کیا، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ انصاف کی فراہمی کو بروقت بنایا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے میں تھوڑی تاخیر ہوجاتی ہے، سکھر پینچ میں ویڈیو لنک مہیا کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں، ای کورٹس کے لئے ایک پائلٹ پراجیکٹ چل رہا ہے، اگر مثبت نتائج آئے تو تمام سیشن اور سرکٹ کورٹس کو بھی مہیا کردیں گے تاکہ کیسز میں تاخیر نہ ہو۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس محمد جنید غفار نے کہاکہ وکلا سے بھی گزارش ہے کے کیسز میں پوری تیاری سے آئیں تاکہ کیسز کا فیصلہ بروقت کیا جاسکے، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے ماڈل کورٹس کو بھی روئیو کرنے پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیس داخل کرنے پر ججز وکلا کی ساکھ کو بھی دیکھتے ہوئے درخواست کو منظور یا نہ منظور کرتے ہیں، وکلا سے گزارش ہے کہ آپ بھی اپنی ساکھ کو بہتر رکھیں کیونکہ آپ کی مدد سے قانونی تقاضے مکمل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :