تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور تمدنی حوالے سے رچنا دو آبہ کا خطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قیصر شمس گچھا

جمعرات 24 جولائی 2025 15:32

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور تمدنی حوالے سے رچنا دو آبہ کا خطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی روایات، تہذیب، ادب اور نوادرات کی نمائش کیلئے لائل پور میوزیم کو صوبائی وزیر محترمہ عظمی بخاری کی قیادت میں نئی جہتوں سے ہمکنار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کیسینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے بطور چیئرمین میوزیم کمیٹی ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس خطے کی جامع ترقی کیلئے 19ویں صدی کے آخر میں لائل پور کی بنیاد رکھی گئی جو آج پاکستان کے اہم ترین ٹیکسٹائل مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائل پور میوزیم میں 7ہزار سے زائد نوادرات موجود ہیں جن کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پنجاب اور فیصل آباد چیمبر کے ممبران کے تعاون سے لائل پور میوزیم کو جدید بنانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ٹیکسٹائل کے غیر ملکی خریداروں، سیاحوں اور مہمانوں کو اس شہر اور خطے کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکی-