گوجرانوالہ میں بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ، نکاسی آب کا کام جاری

جمعرات 24 جولائی 2025 16:27

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) گوجرانوالہ میں بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور نکاسی آب کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بارش کے بعد شہر کا دورہ کیا اور جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑ، نگار چوک، سول اسپتال روڈ، جناح سٹیڈیم سمیت نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ تمام ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک کر دیا ہے، ڈسپوزل سٹیشنز پر مشینری فنگشنل کر دی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے تلقین کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کریں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام بڑی روڈز سے ترجیحی بنیادوں پر بارش کے پانی کے انخلا کو یقینی بنایا جارہا ہے اوربروقت اقدامات سے روڈز کو بارشی پانی سے کلیئر کردیا گیا۔\378