گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پی پی پی رہنما مظہر چوہان کی ملاقات،سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

جمعرات 24 جولائی 2025 16:49

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے   پی پی پی رہنما مظہر چوہان کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی خانیوال کے سابق صدر مظہر چوہان نے ملاقات کی اور سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں صوبے سے اپوزیشن اتحاد کی پانچ نشستوں پر کامیابی کی مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گورنر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مظہر چوہان نے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے اپوزیشن اتحاد کے پانچ سینیٹرز کی کامیابی پر گورنر کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔\932