اسسٹنٹ کمشنر خان پور کا سروس ڈلیوری سینٹر کا دورہ، سٹاف کی حاضری چیک کی

جمعرات 24 جولائی 2025 16:52

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر نے سروس ڈلیوری سینٹر خان پور کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نےتحصیلدار ایس ڈی سی کے ہمراہ ٹوکن کے اجرا کے عمل کی نگرانی کی اور اپنی نگرانی میں ٹوکن جاری کروائے۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریونیو سروسز میں جاری عوامی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے ڈلیوری سینٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے۔ اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے عملے کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے تاکہ سروس ڈلیوری سینٹر کی افادیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :