ہرایک ادارے کو چاہئے کہ وہ اپنا اپنا رول ملک و قوم کی خاطرادا کریں‘ پرویزالٰہی

جمعرات 24 جولائی 2025 21:13

ہرایک ادارے کو چاہئے کہ وہ اپنا اپنا رول ملک و قوم کی خاطرادا کریں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء)صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہر ایک ادارے کو چاہئے کہ وہ اپنا اپنا رول ملک و قوم کی خاطر ادا کریں۔ چوہدری پرویز الٰہی کی بزرگ سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمدہوئی ‘پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ان کے والد میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

راسخ الہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ہر ایک ادارے کو چاہئے کہ وہ اپنا اپنا رول ملک و قوم کی خاطر ادا کریں اس میں سبھی شامل ہیں۔

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلی ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے۔میاں اظہر سے تیس سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے۔ انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کے ساتھ جدوجہد کی‘ میاں اظہر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔