مین جی ٹی روڈ فیروزوٹواں سٹاپ پر افسوسناک حادثہ فٹ پاتھ پر کھڑی فیملی کو ٹکر کمسن بچے سمیت خاتون جاں بحق

جمعرات 24 جولائی 2025 22:25

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) مانانوالہ مین جی ٹی روڈ فٹ پاتھ پر کھڑی فیملی کو شہہ زور ڈالے کی ٹکر کے نتیجے میں بچے سمیت خاتون جاں بحق۔

(جاری ہے)

دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے بھاگ کر جانیں بچائیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ مین جی ٹی روڈ فیروزوٹواں سٹاپ پر افسوسناک حادثے میں لاہور کی جانب سے آتے ہوئے تیز رفتار شہہ زور ڈالے کی فٹ پاتھ پر کھڑی فیملی کو ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون بچے سمیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شبیلہ بی بی اور بچے کی محمد ہادی کے نام سے ہوئی ہے فیملی کے دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور بھاگ کر جانیں بچائیں ریسکیو 1122 مانانوالہ نے جاں بحق خاتون اور بچے کی نعش کو ورثائ کے حوالے کر دیا ھے حادثہ شہہ زور ڈالے کے ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ھی=