عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل انتظامیہ سے مذاکرات ناکام

جمعرات 24 جولائی 2025 22:48

باغ / دھیرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ۔

(جاری ہے)

عوامی ایکشن کمیٹی تحصیل دھیرکوٹ کی کال پر تحصیل دھیرکوٹ میں شٹر ڈاون پہیہ جام اور لاک ڈاون چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مطالبات حل نہ ہونے اور بدھ کے روز ضلعی انتظامیہ اور ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کے دو دور چلے مگر مذاکرات بے نتیجہ ہوئے جس پر عوامی ایکشن کمیٹی نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا اور جمعرات کے روز تحصیل دھیرکوٹ پورے میں مکمل ہڑتال و دھرنا ہے دھرنے میں تحصیل کی ہر واڈ سے لوگ اپنے مطالبات کیلئے جمع اور حکومت وقت سے پر زور مطالبات حل کرنے کیلئے آئندہ پھر کسی بڑی تحریک کیلئے پر عزم بھی ہیں دو روزہ ہڑتال سے تحصیل دھیرکوٹ کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا -