ایڈیشنل چیف سیکرٹری(جنرل) آزادکشمیر سے ماحولیاتی ایکٹیوسٹ ٹیچر عثمان کی ملاقات

جمعرات 24 جولائی 2025 23:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری(جنرل) آزادکشمیر مدحت شہزاد سے ماحولیاتی ایکٹیوسٹ ٹیچر عثمان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات آزاد کشمیر عامر محمود مرزا بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزادکشمیر مدحت شہزاد نے ٹیچر عثمان کو ماحولیات کے تحفظ اور شجرکاری مہمات کی کاوشوں میں عملی کردار کو سراہا اور کہا کہ ایسے افراد ہمارے معاشرے کے لیے رول ماڈل ہیں ۔

ٹیچر عثمان نے ماحولیات کے بچاؤ کی مہم کو جس مثالی تصور کے ساتھ عام کیا ہے اس پر انھیں سراہا تے ہیں ، ملاقات کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے پودا لگایا اور ٹیچر عثمان کو ماحولیات اور شجرکاری مہم کے لیے کردار ادا کرنے پر سرٹیفیکٹ بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :