نارنگ منڈی،غیرقانونی ایل پی جی سلنڈرز کااستعمال ،مسافرگاڑیوں کے ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج

جمعرات 24 جولائی 2025 19:35

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)پولیس چوکی بھاگوڈیال نے غیرقانونی ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے والی درجنوں مسافرگاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے اور کم عمر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا۔

(جاری ہے)

سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگوکرتے ہوئے پیٹرولنگ پولیس انچارج بھاگوڈیال ظفراقبال کاکہناتھاکہ بھاگوڈیال نارنگ موڑ اور گجرچوک کے قریب ناکے لگاکر سخت چیکنگ کی گئی ہے مسافرگاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر سخت پابندی ہے یہ کسی بھی لمحے پھٹ سکتاہے اور قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں ہے کم عمر ڈرائیورز زیادہ تر حادثات کا باعث بنتے ہیں والدین بچوں کوموٹر سائیکل گاڑی نہ دیں ڈرائیور حضرات گاڑیاں چلاتے وقت شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس پاس رکھیں چیکنگ کے دوران عملہ کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی ہو گی۔