معاشرے کی ترقی کیلئے باہمی سیاسی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ

جمعرات 24 جولائی 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے کہاہے کہ معاشرے کی ترقی کیلئے باہمی سیاسی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شفیق یوسف زئی کی رہائش گاہ پر ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی اولین ترجیح ہے۔

رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے گلشن ٹائون میں شفیق یوسفزئی کی رہائشگاہ ہم خیال دوستوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اکبر جان مینگل، عاطف یوسفزئی، داد محمد، عبدالرحمن لانگو، انعام درانی، ولید مینگل، مہدی قریشی، ٹکری عمیر کرد، جنید بنگلزئی، عمر مینگل، نور مینگل اور حاجی صدیق لہڑی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران باہمی سیاسی تعاون کو مزید فروغ دینے، علاقائی سیاسی استحکام اور حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے رابطے مزید مضبوط کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :