۹اٹک پولیس کی شاندار کاروائیاں، منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن،10 منشیات فروش گرفتار، چرس و شراب برآمد

جمعرات 24 جولائی 2025 20:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) اٹک پولیس کی شاندار کاروائیاں، منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن،10 منشیات فروش گرفتار، چرس و شراب برآمد، مقدمات درج منشیات فروشی میں ملوث گھناؤنے عناصر کو پابند سلاسل کر کے قرار واقعی سزا دلوا کر معاشرے میں عبرت کا نشان بنایا جائے گا، ترجمان اٹک پولیس تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی ہدایات پر اٹک پولیس منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے اسی سلسلے میں اٹک خورد پولیس کے اے ایس آئی وسیم ناصر نے محمد حمزہ ولد محمد تاج سکنہ مانسر حضرو سے 1500گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کے اے ایس آئی طارق محمود نے محمد افتخار ولد اللہ دتہ سکنہ چکڑا بکڑا حسن سے 2060 گرام چرس، اے ایس آئی محمد اشرف نے محمد داؤد ولد محبوب سکنہ حصار سے 1200 گرام چرس،اے ایس آئی کامران علی نے زاہد حسین ولد فضل حسین سکنہ پوڑ میانہ حسن ابدال سے 1600چرس اور ایک اور کاروائی میں تھانہ صدر حسن ابدال کے ہی اے ایس آئی امتیاز حسین شاہ نے طارق خان ولد محمد داؤد سکنہ غرشین حسن ابدال سے 600 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ فتح جنگ پولیس کے اے ایس آئی عامر سجاد نے دوران گشت شاہد محمود ولد محمود خان سکنہ جہاز گراؤنڈ فتح جنگ سے دوران تلاشی 1600 گرام چرس اور اے ایس آئی احمد علی نے شراب فروشی میں ملوث عامر شہزاد ولد محمد داؤد سکنہ نزد ڈگری کالج فتح جنگ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ پنڈی گھیب سے اے ایس آئی وجاہت سیف نے منشیات فروش راشد محمود ولد سردار محمد اسلم سکنہ کھنڈا حال پیرانہ، پنڈی گھیب سے 1860 گرام چرس برآمد کر لی اور تھانہ پنڈی گھیب کے ہی اے ایس آئی ساجد محمود نے دوران چیکنگ احسن جاوید ولد محمد جاوید سکنہ محلہ مدینہ مسجد پنڈی گھیب سے 600 گرام چرس برآمد کر لی اور تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ایس آئی تیمور یعقوب نے دوران گشت و پڑتال مشکوک شخص گلفام ولد بوستان سکنہ ڈوئیاں، قطبال کے قبضے سے 580 گرام چرس برآمد ہونے پرآہنی زیور سے آرستہ کر دیا ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے،منشیات فروشی میں ملوث گھناؤنے عناصر کو پابند سلاسل کر کے قرار واقعی سزا دلوا کر معاشرے میں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔