پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کوسیکورٹی خدشات کی بنا پر سبی روک لیا گیا

جمعرات 24 جولائی 2025 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کوسیکورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں روک لیا گیا جعفر ایکسپریس سبی کے علاقے ڈمبولی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث چھ گھنٹے کی تاخیر سے سبی پہنچی تھی ۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ والی جعفر ایکسپریس تقریبا چھ گھنٹے کی تاخیر سبی پہنچی تو سیکورٹی کلئیرنس نہ ہونے کی بنا پر جعفرایکسپریس کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافرسبی سے کوئٹہ تک کرایہ واپس لے سکتے ہیں ،تاہم جمعہ کی صبح ایک ٹرین کے ذریعے ان مسافر کو کوئٹہ پہنچایا جائے گا دوسری جانب ریلوے حکام نے جمعہ کو کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین کو منسوخ کردیا ہے چمن ٹرین کے ڈبوں میں جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔