ؔ فیصل آباد ، مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی ملاقات

جمعرات 24 جولائی 2025 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے وفد نے ملاقات کی اور جائیکا کے تعاون سے 510 ملین کی لاگت سے سمارٹ واٹر میٹرز پراجیکٹ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ امپروومنٹ آف واٹر سپلائی بزنس مینجمنٹ پراجیکٹ کے تحت گلستان کالونی کے علاقہ میں سمارٹ واٹر میٹر کی انسٹالیشن کی جائے گی جس سے ایک طرف پینے کے پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے گا دوسری طرف واسا کے ریونیو میں اضافہ ممکن ہو گا۔

ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے واضح کیا کہ پانی کے کنکشن والے صارفین کے گھروں پر واٹر سمارٹ میٹر کی انسٹالیشن کے لئے 510 ملین لاگت کے ایگریمنٹ پر سائن ہو چکے ہیں اور اب میٹرز کی خریداری کے مراحل میں داخل ہو رہے ہیں اور مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق 2027ء تک اس پراجیکٹ کو مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کے تعاون سے واسا فیصل آباد کی کیپسٹی مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس پراجیکٹ کے تحت مالی امور، ریونیو ریکوری، پانی کو محفوظ بنانے سمیت دیگر اقدامات کئے جائیں گے جس سے واسا کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

جائیکا وفد کی جانب سے پراجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے چند تجاویز پیش کی گئیں جس پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی انجینئرنگ ثاقب رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر سانول ملک، جائیکا کنسلٹنٹ سلطان اعظم و دیگر بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :