ٰ فیصل آباد ،ستھرا پنجاب کے دعوے داروں کو اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کروانا چاہیے،رانا طہ خان

جمعرات 24 جولائی 2025 23:10

ژ* فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) امیر جماعت اسلامی پی پی 116 رانا طہ خان نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب کے دعوے داروں کو اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کروانا چاہیے۔ حالیہ بارشوں نے انکے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔ غریب عوام گٹروں کے گندے پانی کی وجہ سے وبائی امراض کا شکار ہونے لگے۔ موجودہ حکمران اپنی ہار کا بدلہ عوام کو تنگ کرکے لے رہے ہیں۔

گلیوں اور بازاروں میں گندے پانی نے تباہی مچا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

عوام دربدر دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور کوئی سننے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہارنے کے بعد پی پی 116 کی عوام کو محرومیوں میں مبتلا کررہی ہے۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے اور ایم این اے ووٹ لے کر عوام کو اکیلا چھوڑ کر اسمبلیوں میں انجوائے کررہے ہیں۔ عوام کے کام کروانے کیلئے اختیار نہیں لیکن اسمبلی سے ماہانہ بھاری تنخواہیں اور مراعات وصول کرنا قانونی حق۔ غریب عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ علاقے کے مسائل کے حل کی خاطر پرامن مزاحمت کا آغاز کررہے ہیں