
2013کی فلم ’’رانجھنا ‘‘کا اختتام، دوبارہ ریلیز کی تیاری
فلم تامل ناڈو میں یکم اگست کو دوبارہ سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے
جمعہ 25 جولائی 2025 11:19
(جاری ہے)
بعد ازاں کندن کی محبت جوانی تک چلتی ہے لیکن زویا پڑھنے کسی اور شہر جاتی ہے جہاں اسے ایک لڑکے اکرم)ابھے دیول(سے محبت ہوجاتی ہے۔
فلم کے آخری میں کندن کی موت ہوجاتی ہے جب کہ اے آئی سے بنائے گئے اختتام میں کندن کو زندہ دکھایا جائے گا۔دوسری جانب ایروس کے چیف ایگزیکٹو پردیپ دویدی کا کہنا ہے کہ نیا اختتام فلم کو ایک نئے جذباتی زاویے سے پیش کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے تاکہ نئے علاقائی ناظرین کو متوجہ کیا جا سکے۔ ایروس فلم کا اکلوتا اور مکمل حقوق کا مالک ہے اور ہدایتکار رائے، دھنوش اور کپور جیسے تخلیقی افراد نے اپنے معاہدوں میں مستقبل کی کسی بھی ریلیز یا ترمیم میں شرکت کے اخلاقی حقوق سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔فلم کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور ایک خوفناک، غیر حقیقی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے چند دن پہلے سوشل میڈیا پرایک اعلان سے اس بات کا پتا چلا، لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ فلم کے انجام کو کیوں بدلا جا رہا ہے۔ معروف بین الاقوامی فلم انڈسٹری جریدے اسکرین سے بات کرتے ہوئے رائے نے کہا کہ نہ مجھ سے اور نہ ہی فلم کے مرکزی اداکاروں سے اس اے آئی تبدیلی سے متعلق کوئی مشورہ لیا گیا یا بتایا گیا۔انہوں نے بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رانجھنا کو کسی نئے انجام کی ضرورت نہیں تھی، اس میں خلوص، سچائی تھی، اس کا انجام بغیر کسی مشاورت کے بدل دینا صرف فلم ہی نہیں بلکہ ان مداحوں کے اعتماد کی بھی خلاف ورزی ہے جنہوں نے 12 برسوں سے اسے اپنے دل میں رکھا ہوا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستانی اداکار احسن خان سے فین کی محبت کا انوکھا اندازہ، گلے لگ کر بوسہ لے لیا
-
نا مور کلاسیکل و غزل سنگر استاد امانت علی خان کی برسی بدھ کو منائی جائے گی
-
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
-
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا
-
ننھے سوشل میڈیا اسٹاراحمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال
-
رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت
-
ایچ پی وی کو کورونا ویکسین سے نہ ملائیں، شہزاد رائے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
چاہتا ہوں میرا بالی وڈ میں ڈیبیو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہو، گلوکارثمرجعفری
-
عامرخان نے اپنی فلم’’ لال سنگھ چڈھا ‘‘کے ناکام ہونے کی وجہ بتادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.