گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد کی ملاقات

جمعہ 25 جولائی 2025 13:37

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد خالد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پارٹی کے تنظیمی معاملات ، کارکردگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنا ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر صحافی ، پی ٹی وی کے بیورو چیف اور روزنامہ پشتون ملت کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر وزیر جعفر زکوڑی نے گورنر سے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کو درپیش مشکلات ، مسائل اور ان کے حل کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔