لاہور ہائیکورٹ ، مغویہ خاتون کی بازیابی کی درخواست پر آر پی او گجرات طلب

جمعہ 25 جولائی 2025 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حبس بیجا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آر پی او گجرات کو ریکارڈ سمیت 30 جولائی کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمد ارشدکا موقف تھا کہ اس کی بہن دیبا کو سی سی ڈی پولیس نے گرفتار کیا ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس خاتون کو تلاش کر رہی ہے اور درخواست گزار کو بھی تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔