پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہ کرے تو کیا کری ‘اسد عمر

جمعہ 25 جولائی 2025 15:50

پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہ کرے تو کیا کری ‘اسد عمر
لاہورت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، اس وقت ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا،میری وہی پرانی بات ہے کہ سیاست کے ذریعے مسئلے کا حل کیا جائے، امید ہے کہ جن پی ٹی آئی رہنمائوں کو سزا ملی ہے انہیں اوپر کی عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں اور مذاکرات کریں، پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گی ، ان کے پاس سوائے احتجاج کے اور کوئی رستہ نہیں چھوڑا جا رہا۔اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں، جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں میں ان سب کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، پاکستان کی سیاست میں یہ تمام لوگ تشدد کی سیاست کرنے پر یقین نہیں رکھتے، میری وہی پرانی بات ہے کہ سیاست کے ذریعے مسئلے کا حل کیا جائے، تحریک انصاف والوں سے اس وقت کیا کہا جا سکتا ہے، ان کو تو سزائیں ہو رہی ہیں میری ہمدردی تمام لوگوں کے ساتھ ہیں ، اس وقت پی ٹی آئی والوں کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ ہی نہیں بچا۔

(جاری ہے)

جب یہ تمام لوگ اوپر عدالت میں جائیں گے تو انصاف ملے گا۔