18 اگست سےڈسٹركٹ سیالكوٹ میں پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،ڈی ڈی او سمبڑیال

جمعہ 25 جولائی 2025 15:51

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمبڑیال ڈاکٹر تحسین انور نے کہا ہے کہ 18 اگست سےڈسٹركٹ سیالكوٹ میں پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ 18 اگست سے پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں مختلف مقامات سے نالوں سے سیمپل حاصل کیے گئے ہیں جن میں پولیو وائرس کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیمپل پازیٹو آنے سے خدشہ ہے کہ کوئی ایسا کیس موجود ہے جو وائرس کو پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں پولیو وائرس پائے جانے کی وجہ سے آئندہ مہینے سے پولیو کے حوالے سے کمپین چلائی جائے گی اور اس سے بچائو کی آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے تمام والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچیں۔

متعلقہ عنوان :