میٹرک بورڈ سی) الحا ق شدہ (اسکولوں کی تجدید اورنئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

جمعہ 25 جولائی 2025 15:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2025-26 اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکانٹس سیکشن سے فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر(بنام سیکریٹری بورڈ)کے ذریعے حاصل کر کے 28جولائی سے 12ستمبر 2025 تک بغیر لیٹ فیس 25,000/-روپے اپنے نمائندگان کے ہمراہ اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھیج کر جمع کرا سکتے ہیں جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی تجدید شدہ رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ مذکورہ فارم بغیر لیٹ فیس 15,000/-روپے کے ساتھ جمع کرائیں گے۔

اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ 15ستمبر 2025 سے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :