خیبرپختونخوا میں انٹیگریٹڈ کلائمیٹ رسک مینجمنٹ پر پہلی ٹیکنیکل گروپ میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 25 جولائی 2025 19:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع بونیر اور شانگلہ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے مربوط ماحولیاتی خطرات کے انتظام کے لیے کے عنوان سے پروجیکٹ کا پہلا تکنیکی گروپ اجلاس سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، خیبرپختونخوا عدیل شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک وفد نے بھی شرکت کی جس کی قیادت ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر لنڈیتا بارے کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ متعلقہ سرکاری محکموں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حکام نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ عدیل شاہ نے اجلاس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ موسمیاتی چیلنجوں کے پیش نظر ایک لائحہ عمل طے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ فلڈ ارلی وارننگ سسٹم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔اجلاس کا مقصد مربوط ماحولیاتی رسک مینجمنٹ کے ذریعے بونیر اور شانگلہ کے اضلاع میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ریزیلنس کو مضبوط بنانا تھا۔