سینٹ اجلاس ، پی ٹی آئی کے سینیٹر نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ اٹھا دیا

جمعہ 25 جولائی 2025 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ایوان بالا میں پی ٹی آئی کے سینیٹر نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ اٹھا دیا،سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہاکہ کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے حوالے سے سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے جس سے برآمدات میں کمی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر زیشان خانزادہ نے توجہ دلائونوٹس پر بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے درآمد اور برآمد میں صنعتوں اور عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے ٹیرف پالیسی بنائی اور اس کو وزیر اعظم نے بھی منظوری دیدی مگر نیشنل ٹیرف کمیشن کی جانب سے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی جو پالیسی بنائی گئی تھی اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے اور ایسی صنعتیں جنہوں نے اسی پالیسی کے تحت سرمایہ کاری کی تھی ان سے کسٹم ڈیوٹی نہیں ہٹائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں فری ٹریڈ کی پالیسی ہے اور حکومت نے بھی یہ فیصلہ کیا کہ کچھ چیزوں سے کسٹم دیوٹی ختم کی جائے گی مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے اور ملکی برآمدات میں کئی اضافہ نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ انڈسٹری بتائے کہ وہ کہاں جائیں انہوں نے کہاکہ تمام اراکین کو اس پر بات کرنی چاہیے اس موقع پر پریذائیدنگ آفیسر نے کہاکہ اس معاملے کو وفاقی وزیر خزانہ کی موجودگی میں دوبارہ بحث کی جائے گی سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہاکہ اس حکومت نے عوام کے حق میں کونسا فیصلہ کیاہے انہوں نے کہاکہ ٹیرف میں کمی کی پالیسی پی ٹی آئی دور حکومت میں آئی تھی کیا اس حکومت میں یہ صلاحیت ہے کہ عوام کیلئے فیصلہ کرے۔

متعلقہ عنوان :