پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری، مضر صحت خوراک تیار کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد

جمعہ 25 جولائی 2025 22:42

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کمر کس لی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے لیہ روڈ کوٹ ادو، جی ٹی روڈ اور عبداللہ صفی روڈ مظفرگڑھ میں بڑی کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 دودھ کی فیکٹریوں، ایک قلفی یونٹ اور ایک سپر اسٹور کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ، فیکٹریوں سے 350 لیٹر مضر صحت دودھ برآمد ہوا جس پر فیکٹری مالکان کو 1 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ قلفی یونٹ میں برکس ویلیو کم ہونے پر 4000 ناقص قلفیاں تلف کرتے ہوئے 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔سپر اسٹور سے 5 کلو ایکسپائری بسکٹس، 5 کلو بدبودار کھویا اور دیگر ناقص اشیاء برآمد ہونے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :