یش دیال پر ایک اور خاتون نے زیادتی کا الزام لگا دیا

جمعہ 25 جولائی 2025 19:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بالر یش دیال کے خلاف جے پور میں ایک اور ایف آئی آر درج کروادی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کے خلاف ایک اور خاتون نے زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے غازی آباد کی خاتون نے فاسٹ بولر پر جنسی استحصال کے الزام پر درخواست دی تھی۔

غازی آباد کی خاتون کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الہٰ آباد کی ہائی کورٹ نے بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے اگلی سماعت تک پولیس کو یش دیال کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ آپ ایک دو دن تک بے وقوف بنا سکتے ہیں، کوئی کسی کو کیسے 5 سال تک بیوقوف بنا سکتا ہے۔