‘حکومت کے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہاسمنٹ (پلس)پراجیکٹ کے تحت بہترین کارکردگی دیکھانے والے ریونیو افسران و اہلکاروں اعزازات تقیم

جمعہ 25 جولائی 2025 19:55

ڈ* رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) قندیل فاطمہ میمن نے حکومت کے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہاسمنٹ (پلس)پراجیکٹ کے تحت بہترین کارکردگی دیکھانے والے ریونیو افسران و اہلکاروں میں حکومت پنجاب کی طرف سے اعزازیہ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان، محمد ابراہیم کھر میلادی، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر جام محمد نعیم سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) قندیل فاطمہ میمن نے کہا کہ زمینوں کے تنازعات کے خاتمے،ملکیت اور قبضہ کے شفاف تعین کیلئے مواضعات میں اراضی کی تقسیم کا عمل جدت اور شفافیت کے ساتھ مکمل ہوا۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی قیادت میں ریونیو کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پرڈپٹی کمشنر نے پہلے فیز کی کامیاب تکمیل پر ریونیو افسران کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران خواتین کے اراضی کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا گیا۔ضلع کی143دیہی مواضعات میں اراضی اور کھیوٹ کی تقسیم کی گئی۔