نوشہرہ ،نظامپور میں زمین تنازعہ پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،دو ساتھی شدید زخمی

جمعہ 25 جولائی 2025 21:10

ْنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)نوشہرہ کے علاقے نظامپور میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے زخمی شخص کی مدعیت میں پانچ ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خرم شہاب ولد امیر نواب ساکن مندوری نے زخمی حالت میں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دو ساتھیوں مقتول عاصم اور زخمی ممریز کے ہمراہ دریائے سند ھ کے کنارے وقار کی اراضیات میں موجو د تھا کہ اس دوران ملزمان عطا اللہ ولد عصمت اللہ ، صدام ولد فاروق، داد شاہ ولد بہادر شاہ ، شہزاد ولد نامعلوم عتیق ولد نامعلوم نے ہم پر فائرنگ کردی پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے عاصم لگ کر موقع پر جاں بحق جبکہ میں خرم شہاب اورممبریز فائرنگ میں زخمی ہوگئے زخمی خرم شہاب کی مدعیت میں پانچ ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے لگائے جارہے ہیں۔