اب تک 14900 کے قریب افغان شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے ملک روانہ کیا جا چکا ہے،ڈی پی او اٹک

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:36

اب تک  14900 کے قریب افغان   شہریوں  کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے ملک  روانہ ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے اٹک میں موجود افغان رفیوجی ہولڈنگ سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود افغان سٹیزن سے ملاقات کی اور انکو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے سیکورٹی انتظامات چیک کئے اور انہیں مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں اٹک پولیس نے پہلے فیز میں تقریبا 1200 افغان باشندوں کے پاس کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہ تھیں انکو انکے وطن بجھوایا گیا، اسی طرح دوسرے مرحلے میں جن افغان شہریوں کے پاس POR کارڈ تھے انکی تعداد تقریبا 6500 تھی انکو واپس وطن بجھوایا گیا اب گورنمنٹ کی جانب سے 31 اگست کی ڈیڈ لائین دی گئی تھی جسکے تحت یکم ستمبر سےاب تک 7200 غیر ملکی افغان باشندوں کو جس میں 500 سے زائد فیملیز کو بحفاظت اور عزت احترام کے ساتھ واپس بجھوایا جا چکا ہے ۔

\378

متعلقہ عنوان :