علیزے شاہ نے ریمپ پر اپنے گرنے کی وجہ شازیہ منظور کو قرار دے دیا

ریمپ پر گرنا حادثاتی نہیں ،سوچی سمجھی حرکت تھی، مقصد وائرل شہرت حاصل کرنا تھا،اداکارہ

ہفتہ 26 جولائی 2025 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ریمپ پر اپنے گرنے کی وجہ گلوکارہ شازیہ منظور کو قرار دے دیا۔اداکارہ علیزے نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میںمشہور گلوکارہ شازیہ منظور پر الزام لگایا کہ کہ برائیڈل کوچیور ویک 2021کے دوران ان کا ریمپ پر گرنا حادثاتی نہیں بلکہ سوچی سمجھی حرکت تھی، جس کا مقصد صرف وائرل شہرت حاصل کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق، شازیہ منظور نے ریمپ واک کے دوران انہیں جان بوجھ کر متعدد بار دھکا دیا،جس کے نتیجے میں وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور گر گئیں۔علیزے شاہ نے کہاکہ میرا گرنا حادثہ نہیں تھا،شازیہ منظور بار بار مجھے ہاتھ لگاتی اور دھکا دیتی رہیں،جس سے میں بالآخر گر گئی،یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا گیا تاکہ میڈیا میں توجہ حاصل کی جا سکے۔اداکارہ نے الزام لگایاکہ یہ رویہ شازیہ منظور کا معمول بن چکا ہے اور انہوں نے پہلے بھی سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کے ساتھ ایسا سلوک کیا ہے۔علیزے شاہ نے شازیہ منظور پر یہ الزام لگایا کہ انہوں نے 2021کے وائرل واقعے کو بعد میں مختلف مارننگ شوز اور رن وے واکس میں دوبارہ کرنے کی کوشش کی، تاکہ اپنی شہرت برقرار رکھ سکیں۔